انٹرنیٹ کا ایک منٹ ،پونے 18کروڑ ای میلز
کہنے کو تو ایک منٹ کا وقت مختصر ہے مگر انٹرنیٹ کی دنیا میں اس ایک منٹ کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔حال ہی میںامریکی براڈ کاسٹنگ کمپنی کی رپورٹ نے اس ایک لمحے کی اہمیت بتادی ہے۔ رپورٹ کے کے مطابق 2018 ءمیں انٹر نیٹ پر ایک منٹ میں دنیا بھر میں 18 کروڑ 70 لاکھ ای میلز بھجی جاتی ہیں۔ صرف ساٹھ سیکنڈ میں مجموعی طور پر واٹس اپ پر 3 کروڑ 80 لاکھ پیغامات۔ 1 کروڑ 60 لاکھ ٹیکسٹ میسجز اور 4 لاکھ 81 ہزار ٹویٹ کئے جا رہے ہیں۔ گوگل پر ایک منٹ میں 37 لاکھ کے قریب سرچ ہوتی ہیں۔دنیا میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4 ارب 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔