Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سلوی رانا کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی“

مملکت سے روانگی پر الوداعیہ میں دوست خواتین کے تاثرات اور عزائم
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) مملکت کے ہر حلقے میں جانی پہچانی جانے والی سلوی رانا کی روانگی پرمحترمہ صبیحہ ہلال، کوکب، صفیہ، ہسین، رفعت،ارجند،شمع،مریم،فوزیہ ابرار اور عسیر نے ان کو الوداعی پارٹی دی۔ صبیحہ ہلال نے اپنی تقریر میں کہا کہ سلوی رانا دیگر سماجی سرگر میوں کے ساتھ اپنے میرج بیورو کی بدولت ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔ان کی بے لوث خدمات کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو ہمیشہ اسی طرح کامیابیوں سے نوازے۔مہمان خواتین نے بھی باری باری ان کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سلوی رانا بولیں میں نے مملکت میں ہوش سنبھالا۔یہ تو مجھے اپنا ہی وطن محسوس ہوا۔میرے والدین بھی یہیں پر تھے۔میرا پیارا بھیا عرفان بھی اسی مٹی میں دفن ہے۔الخبر میں صبیحہ ہلال کے تعاون کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مجھے آگے بڑھنے کا حو صلہ دیا۔انکے ریستوران کے دروازے میری ایگزیبیشنز کے لئے کھلے رہتے تھے۔میں عمیر شیخ۔نافع اور عادل کی بھی مشکور رہوں گی۔انہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا۔میری رہنمائی کی۔ان کے تعاون کے بغیر شاید میں موجودہ مقام نہ پا سکتی۔اسلام آباد میں میرے گھر کے دروازے ان کے لئے کھلے رہیں گے۔وطن میں بھی میں نے میرج بیورو گلوبل مسلم میڑریمونیی،، کے نام سے متعارف کروایا ہے۔انشاءاللہ وطن کی فضاﺅں میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔آخر میں عشائیہ اور تحائف سے تقریب کا اختتام ہوا۔
 

شیئر: