اجزاء:
سیب۔ آدھا کلو
پانی۔ایک کپ
چینی۔ چار کھانے کے چمچے
لیموں کا رس۔ چند قطرے
ترکیبـ:
سیب چھیل اور کاٹ کر ایک پین میں ڈالیں۔ ساتھ چینی، لیمن جوس اور پانی بھی ڈال دیں ۔اب اس کو مائیکرویو اوون میں پانچ منٹ پکا لیں یا چولہے پر رکھ کر پکائیں ۔ سیب قدرے نرم ہونے پر ایک شیشے کی کھلی ڈش میں ڈالیں۔ سیبوں کو بالکل خشک نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان میں پانی کی ہلکی سی مقدار موجود ہو۔ ان گرم گرم سیبوں پر اسفنج کا مرکب پھینٹ کر ڈالیں اور چینی چھڑک کر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر اتنی دیر بیک کر یں کہ گولڈن ہو جائے۔ مزیدار ایپل اسفنج تیار ہے .