ہندوستانی فائرنک سے جاں بحق ماں اور 3 بچوں کی تدفین
سیالکوٹ...سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک خاندان کے3کمسن بچوں اور ان کی ماں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ڈی جی رینجرز اظہر نوید سمیت سیاسی وسماجی رہنماوں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پسرور کے سرحدی گاوں موضع کھنور میں گزشتہ روز بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاندان کے4 افراد کلثوم بی بی اس کی بیٹیاں اور ایک کمسن بیٹا شہید ہوگئے ۔شہدا کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی۔ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔