Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا کی جیل میں پھر بغاوت، 11 افراد ہلاک

کرکاس۔۔۔وینزویلا میں ایک مرتبہ پھر جیل میں بغاوت ہوگئی جس کے بعد ہونیوالے فساد کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔حالیہ فسادات وینزویلا کی مغربی ریاست لارا کی فینکس جیل میں ہوئے جہاں مرنیوالوں میں گارڈز بھی شامل ہیں۔ان جیل فسادا ت کے دوران9 قیدی اور2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوئے۔فسادات اب کنٹرول میں ہیں۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کی طرف سے فسادات کی تحقیقات کی جائیگی۔اس سے قبل مارچ میں وینزویلا کی جیل میں ہونیوالے فسادات اور اسکے نتیجے میں آگ لگنے سے 68 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر: