Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند معتمرین کیلئے مفت وہیل چیئرز

مکہ مکرمہ ...مسجد الحرام کی انتظامیہ نے ضرورت مند زائرین ، بوڑھے ، مریض اور معذور معتمرین کیلئے مفت وہیل چیئرز کا بندوبست کردیا۔ انتظامیہ انہیں وہیل چیئرز سے طواف، سعی اور لانے لیجانے کا کام انجام دینے والوں کی نگرانی کررہی ہے۔ انتظامیہ نے اسپیشل اجازت نامے جاری کئے ہیں۔209افراد 24گھنٹے اس مقصد کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔وہیل چیئرز چلانے والوں کے نرخ متعین کئے گئے ہیں۔ انہیں اضافے کی اجازت نہیں۔ 700وہیل چیئرز کا بندوبست کیا گیا ہے۔ حرم شریف کے 4دروازوںسے رسائی ممکن ہوگی۔

                                                   

شیئر: