گجرات : چوری کے الزام میں دلت کابے دردی سے قتل
راجکوٹ۔۔۔۔۔۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں دلتوں کے خلاف تشدد کے واقعات روزانہ پیش آرہے ہیں۔ دلت کی بے رحمی سےزدوکوب کی ویڈیوسوشل میڈیاپر سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دلت نوجوان کورسّی سے باندھ کر سریے سے وارکیا جارہاہے بعد میں فیکٹری کا مالک آتا ہوا نظر آتا ہےجو دلت کو زدوکوب کرنے کے بعدمزدور کے ہاتھ سے لوہےکا سریا لیکرمارنا شروع کردیتا ہے ۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جگنیش میوانی نےٹویٹرپر تحریر کیا کہ ’’شیڈولڈ کاسٹ کے مکیش وانیا کو راجکوٹ میں فیکٹری مالکان نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ اسکی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ پر تحریر کیا کہ’’ گجرات اِز ناٹ سیف فار دلت‘‘ یعنی گجرات دلتوں کے لیے محفوظ نہیں۔4 سال کی مودی حکومت کے دوران دلتوں پر تشدد کے واقعات نے مرکزی حکومت کے دعوے کی قلعی کھول دی۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 4 سال میں دلت مخالف تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2014 میں شیڈولڈ کاسٹ کے ساتھ جرائم کے 40401 معاملات، 2015 میں 38670 معاملات اور 2016 میں 40801 کیس درج کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ملک میں ہر 15 منٹ میں کسی نہ کسی دلت کے ساتھ کوئی نہ کوئی مجرمانہ واقعہ پیش آیا ۔این سی آر بی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 4 سالوں میں ملک کی جن ریاستوں میں دلتوں پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، ان میں بی جے پی اوراس کی اتحادی حکومت رہی ہے۔ دلتوں پر تشدد میں سب سے آگے مدھیہ پردیش، دوسرےنمبر پر راجستھان، تیسرےپر بہار اور چوتھے نمبرپر گجرات رہا۔