نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا؟
اسلام آباد...اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کے ناموں کو پارلیمانی کمیٹی میں بھیجنے کا عندیا دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعرات تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیرا عظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کو معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ۔ پہلے حکومت نے کمٹمنٹ کی تھی کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن جو بھی نام دے گی ۔ا سے تسلیم کیا جائے گا لیکن اب حکومت اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے ۔ وزیر اعظم کے پاس نگران وزیرا عظم کیلئے اپوزیشن کے ناموں کو مسترد کرنے کااختیار نہیں ۔ اگر وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ناموں پر اتفاق نہ کیا تو پھرجمعرات کو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیں گے ۔ اگر وہاں پر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا ۔