غداری اور دہشتگردی پردوشہریوں کو سزائے موت
جمعرات 14 نومبر 2024 17:49
دہشتگرد تنظیم کے لیے فنڈنگ بھی کرتے تھے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وطن سے غداری اور دہشتگردوں کے لیے مخبری کرنے کے جرم میں دوسعودی شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی شہری عبدالعزیز بن احمد العمری اورعلی بن عبداللہ الصیعری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے وطن سے غداری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
ملزمان سے دوران تحقیق دیگر جرائم کا بھی انکشاف ہوا جن میں دہشتگرد تنظیم کا ہم خیال ہونا اور انکے لیے فنڈنگ اور معلومات اکھٹی کرنے کے علاوہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث شامل تھے۔
عدالت میں ملزمان پر عائد دیگر الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ابتدائی عدالت کے فیصلے کی اعلی عدالت نے بھی توثیق کردی جس پر وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز ریاض ریجن میں عمل درآمد کردیا گیا۔