Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ میں میرین کالج کے فوجی افسران کی حوثیوں کےخلاف بغاوت

 صنعاء.... یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ملٹری میرین کالج کے فوجی افسران نے حوثی باغیوں کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا۔ حوثیوں کے خلاف یہ اعلان بغاوت اس وقت کیا گیا جب حوثی ملیشیا نے میرین کالج کے متعدد زیرتربیت فوجیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بعض کو حراست میں لے لیا۔عسکری ذریعے نے بتایاکہ میرین کالج کے فوجیوں نے حوثیوں کے سپر وائز ابو علی الکحلانی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کی طرف سے میرین کالج کے بعض اہلکاروں کو حوالے کرنے کا کہا گیا تو کالج کے منتظمین نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر حوثیوں نے کالج پر چڑھائی کردی اور متعدد فوجیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعض کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے میرین کالج کے زیرتربیت طلباءمیں سے بعض کو حوالے کرنے اور الرزاقی پولیس مرکز بند کرنے کا حکم دیا جس پر انہوں نے انکار کردیا۔سیکیورٹی ذریعے کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی بڑی تعداد نے الرزاقی پولیس مرکز کو گھیرے میں لے لیا اور اطراف کی کالونیوں میں بھی پھیل گئے۔ گذشتہ شام حوثیوں نے الحدیدہ میں قائم میرین کالج کے قریب واقع پولیس سینٹر کو بند کرنے کے لیے اس میں موجود اہلکاروں پر تشدد کیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار کا پستول بھی اس سے چھین لیا گیا۔ اس واقعہ نے میرین کالج کے زیرتربیت طلباءاور پولیس اہلکاروں کو باغیوں کے خلاف مشتعل کردیا اور انہوں نے حوثیوں کی طرف سے کسی قسم کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔

شیئر: