سقطریٰ میں سمندری طوفان، متعدد کشتیاں ڈوب گئیں، 17افراد لاپتہ
سقطریٰ میں سمندری طوفان، متعدد کشتیاں ڈوب گئیں، 17افراد لاپتہ
جمعرات 24 مئی 2018 3:00
سقطریٰ:یمنی جزیرہ سقطری میں سمندری طوفان کے باعث متعدد کشتیاں ڈوب گئیں جبکہ 17 افراد لاپتہ ہوگئے۔ جزیرے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔ سقطری میں طوفان کے باعث طوفانی بارش شروع ہوگئی جبکہ امدادی ٹیموں نے رہائشیوں کو پر خطرعلاقوں سے نکالنا شروع کردیا۔یمنی ذرائع کے مطابق ابھی تک 200خاندانوںکا انخلا کیا جاچکا ہے۔جزیرے میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ سمندر میں ہیجان کے باعث اونچی موجیں اٹھ رہی ہیں۔