Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو جمعہ کو خشکی سے ٹکرائے گا، شدت میں اضافہ متوقع

ریاض: موسمیات کے سعودی ماہرین نے کہا ہے کہ میکونو طوفان جمعہ کو خشکی سے ٹکرائے گا اور اس سے عمان کا شہر ظفار کے علاوہ یمن کے مشرقی علاقے برا ہ راست متاثر ہوں گے۔ طوفان کے باعث عمان اور یمن میں برسنے والی بارش کی مقدار ریاض شہر پر برسنے والی 3سال کی بارش کے برابر ہوگی۔آئندہ چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید تیزی متوقع ہے۔اس وقت طوفان جزیرہ عرب کے ساحلوں سے 400کلو میٹر دور ہے۔ 
میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: