چلتے پھرتے چیونگم چبانے سے وزن کم
حال ہی میں "جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس" میں شائع ہونےوالی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمی کے دوران چیونگم چبانا جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوسکتاہے۔تحقیق کے مطابق چلنے پھرنے کے دوران اگر چیونگم بھی ساتھ میں چبائی جائے تو دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے۔ یہ جسمانی وزن میں کمی کا بھی باعث بن سکتی ہے۔سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے چیونگم 40 برس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لئے وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔