سمندری طوفان کل فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائیگا
واشنگٹن....امریکی ریاست فلوریڈا کو سمندری طوفان البروٹو سے خطرہ ہے۔ طوفان منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو انخلا کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ طوفان اس وقت فلوریڈا کے ساحل سے 105میل دور ہے۔ البرٹو طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا میں 105 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں 12 انچ تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے فلوریڈا میں مسی سپی سے مغربی جارجیا تک کے علاقے متاثر ہوں گے۔