Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسواک فروخت کرکے قلبی اطمینان نصیب ہوتا ہے، محمد حمدی

مدینہ منورہ.... سعودی شہری محمد علی حمدی مدینہ منورہ کا مشہور ترین مسواک فروش بن گیا۔ اس کا سہرا بڑی بیٹی امجاد کے سر جاتا ہے ۔ مقامی شہری نے المدینہ اخبار کو اپنی زندگی کے ناقابل فراموش اس واقعہ سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے روزگار کیلئے مسجد نبوی شریف کے قریب مسواک فروخت کرتا رہا ہوں۔ بیوی کینسر کی مریضہ ہونے کے باعث اسپتالوں کے چکر لگانے لگی تھی۔ مجھے اس کے ہمراہ آنا جانا پڑتا تھا۔ روزی روٹی کیلئے میرے پاس مسواک بیچنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں رہ گیا تھا۔ محمد حمدی نے مزید بتایا کہ اس کی بڑی بیٹی اپنے شوہر کے ہمراہ کینیڈا گئی ۔ وہ ہر وقت سوچتی رہتی تھی کہ کس طرح میں اپنے باپ کی خدمت کروں۔ اسے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا تھا کہ میں یومیہ 18 گھنٹے کام کرتا ہوں ۔ امجاد نے ٹوئٹر پر میرے بارے میں ایک سادہ سا پیغام تحریر کردیا۔ جسے دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے پسندیدگی کے نکتہ عروج کو پہنچا دیا۔ چند گھنٹوں کے اندر 27 ہزار فالورز مل گئے اور پھر میرے یہاں مسواک کے خریداروں کی بھیڑ لگ گئی۔ اللہ کاکرم ہے کہ میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا۔ اب مجھے کمپنیاں اور سرمایہ کار انتہائی ترغیبات والی پیشکشیں کررہے ہیں لیکن مجھے مسواک فروخت کرکے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی اور کام سے نصیب نہیں ہوسکتی۔
 
 

شیئر: