گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی مار دی
لکھنؤ- - - اترپردیس میں نظم و نسق کی بہتری کے دعویٰ کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک انسپکٹر کو گولی مار شدید طور پر زخمی کردیا گیا۔ انسپکٹر سنتوش یادو اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ 3 نوجوان موٹر سائیکل پر وہاں سے گزررہے تھے تو انسپکٹر نےانہیں 3 سواری بیٹھنے سے منع کیاجس پروہ نوجوان الجھ پڑے۔ انسپکٹر نے ان سے گاڑی کے کاغذات طلب کئے۔ ایک نوجوان نے جھک کر گاڑی کی ڈکی سے بظاہر وہ کاغذات نکالنے کا ڈرامہ کرنے لگا لیکن جب اس کا ہاتھ باہرآیا تو اس میں ایک پستول تھی۔ اس سے پہلے کہ انسپکٹر کچھ سمجھ پاتا اس نے فوراًفائرنگ۔ انسپکٹر سنتوش کو داخل اسپتال کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بعد میں دعویٰ کیا کہ اس نے 2 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔