Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ذیابیطس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ ‎

ذیابیطس میں مبتلا افراد اکثر و بیشتر یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا ہم روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ کیا روزہ رکھنے سے ہماری بیماری تو متاثر نہیں ہو گی ؟ روزہ شوگر کے مریض اور معالج دونوں کے لیے کسی قسم کی دشواری پیدا نہیں کرتا ۔ شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ اچھی طرح سے سحری کریں ۔ دوران روزہ جسم میں شوگر اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے سحری میں کھانے کے ساتھ ساتھ پانی اور شربت کا کثرت سے استعمال کریں ۔ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کے مشورے کے ذریعے اپنی دوا کی مقدار کا تعین کر سکتے ہیں ۔ البتہ علاج کی غرض سے انسولین استعمال کرنے والے مریضوں کو گلوکوز کنٹرول کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے ۔ غیر محتاط کھانا  ( بسیار خوری ) ، سحری میں کافی اور کولڈڈرنک وغیرہ کا استعمال خون میں گلوکوز کی زیادتی کا باعث بنتا ہے ۔ لیکن طب کا جدید تصور یہ ہے کہ روزہ شوگر کے مریض کے لئے دشواری کا سبب نہیں بنتا بلکہ روزے میں مریض کا شوگر لیول نارمل ہو جاتا ہے ۔ جبکہ وہ افراد جو روزے دار نہ ہوں ان کا شوگر لیول اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے ۔ صرف روزہ ہی نہیں بلکہ شوگر میں مبتلا افراد بے خوف و خطر تراویح بھی ادا کر سکتے ہیں ۔
 

شیئر: