Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاداب اور فہیم پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، وسیم اکرم

 
لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لارڈز کی فتح سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوگا لیکن اب ٹیم کی تمام توجہ اگلے ٹیسٹ پر ہونی چاہیے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سرفراز الیون کی فتح سے کھلاڑیوں کا خود پر اعتماد بڑھاہے اور نوجوان ٹیم کا ڈسپلن بھی قابل دید رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں فتح اپنے نام کرنے پر اس ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔پوری ٹیم اور ملک بھر کے کرکٹ مداحوں کو ٹیم کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے ۔سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر باصلاحیت بولر ہے ،ا س نے محنت بھی کی ہے ، میچ میں اچھی کارکردگی کے بعد یقینی طور پر اس کا اعتماد بحال ہوا ہوگا۔ وسیم اکرم نے شاداب خان اور فہیم اشرف کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا اور کہا کہ ان دونوں آل راونڈز کے آنے سے ٹیم میں توازن آیا ہے ۔انہوں نے شاداب خان کو جلد از جلد لیگ بریک اور فلپر سیکھنے پر توجہ دینے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی فتح میں بورڈ اور مینجمنٹ کا ہاتھ ہے اور نوجوان کھلاڑیوں نے کوچز کی ہدایت کے مطابق کھیل پیش کیا جبکہ اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم یہاں کے موسم اور ماحول سے ہم آہنگ ہوگئی ہے ۔

شیئر: