Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سوراج نے 2دن میں پاسپورٹ جاری کراکے دل جیت لیا

نئی دہلی۔۔۔۔ملک و بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی پریشانیوں کو حل کرکے ان کے دلوں کو جیتنے والی سشما سوراج نے انسانیت نوازی کاثبوت دیتے ہوئے ایک پریشان خاتون کی مشکل ایک ٹویٹ پر حل کر چہرے پر مسکراہٹ بکھیردی۔ خاتون نے اپنے معصوم بچے کے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے سشما سوراج سے ٹویٹر پر درخواست کی تھی جس پر انہوں نے 2دن کے اندر پاسپورٹ مہیا کرادیا۔ اس پر خاتون نے انہیں دعائیں دیں اور تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -تامل ناڈو حکومت نے کاپرپلانٹ بند کرنے کا حکم دیدیا

شیئر: