لندن ..... بھائیوں میں اکثر محبت رہتی ہے یہ کوئی نئی بات نہیں مگر کمسنی میں بہت کم بھائی ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنی محبت کے اظہار کے درست طریقے آتے ہیں اور ایسے ہی مثالی بھائیوں میں یہاں رہنے والا 9سالہ اینڈریو ایمری ہے جو ساﺅتھ کیرولینا کے گرینڈ وڈ علاقے میں رہتا ہے۔ کچھ دنوں قبل اسکا چھوٹا بھائی بیمار پڑ گیا تو علاج کیلئے والدین کے پاس غالباً پیسے کم تھے چنانچہ اس نے بھی اپنے طور پر اس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا اور بھائی کے علاج کیلئے رقم جمع کرنا شرو ع کی ا ور گرین وڈ کے علاقے میں ٹھیلہ لگاکر لیموں کا شربت بیچا جسے” لیمنٹ‘ کہا جاتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ صرف 2گھنٹے میں اسکا چھوٹا سا کاروبار ایسا چمکا کہ اس نے 6ہزار ڈالر جمع کرلئے۔ اینڈریو کا چھوٹا بھائی ڈالان ان دنوںاسپتال میں زیر علاج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ان دنوںخطرناک اعصابی بیماری میں مبتلا ہے۔ اینڈریو کے والدین اب اپنے بچے کے اس جذبے کو کافی سرا ہ رہے ہیں اور جن لوگوںنے بچے کو تندہی سے کام کرتے دیکھا ہے وہ بھی بچے کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ واقعہ کی پوری رپورٹ دی انڈیکس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔