Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا: گاڑی میں لگی آگ کی اطلاع دیکر ڈرائیور کی جان بچالی گئی

فلوریڈا.... یہاں سے گزرنے والی انٹراسٹیٹ شاہراہ پر اچانک ایک گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی تاہم اچھی بات یہ  ہوئی کہ کار کے تباہ ہونے سے چند لمحے قبل اس میں سوار خاتون ڈرائیور کو نکال لیا گیا تھا اور اس طرح خاتون ڈرائیور سوسان کنگ کی جان بچ گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی والا ڈرائیور بار بار سوسان کو اشارے سے بتا رہا تھا کہ گاڑی سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر اس نے اس پر توجہ نہیں دی اور گاڑی چلاتی رہی۔ بار بار خاتون ڈرائیور کو متنبہ کرنے کیلئے پیچھے والی کار اس کے قریب آنے کی کوشش کرتی رہی اور یہ کوشش اس وقت کارگر ثابت ہوئی جب جلتی ہوئی کار کی ڈرائیو رکو کچھ ہوش آیا اوراس نے کار روکی۔ پیچھے سے آنے والی اسی کار کے ڈرائیوراور کچھ لوگوں نے خاتون کو جلتی کارسے باہر نکالا اور خاتون کے کار سے باہر آنے کے بعد کار آگ کا گولہ بن گئی۔ خوش قسمتی سے خاتون سوسان زخمی بھی نہیں ہوئی۔ پیچھے سے آنے والی کار کی ڈرائیوربھی ایک خاتون تھیں جنکا کہناہے کہ وہ کار سے اٹھنے والے دھویں سے بیحد پریشان ہوگئی تھیں اور ہر قیمت پر اس ڈرائیو رکو باخبر کرنا چاہتی تھیں۔  کچھ پہلے اگر خاتون کو ہوش آجاتا اور وہ میرے اشارے پر توجہ دیتیں تو شاید گاڑی بھی بچ جاتی۔ بہرحال انسانی جان بچ گئی یہ بڑی بات ہے۔ جس خاتون ڈرائیو رکی جان بچی ہے وہ اپنی جان بچانے والی خاتون ڈرائیو رکی بیحد شکر گزار ہیں۔ یہ واقعہ  انٹراسٹیٹ شاہراہ پر اورلینڈو کے قریب پیش آیا۔ موقع کی ہولناک وڈیو میں صاف نظر آرہا ہے  کہ  کئی منٹ قبل گاڑی سے دھواں اٹھنا شروع ہوچکا تھا مگر چونکہ گاڑی آگے جارہی تھی لازمی طور پر اسکا دھواں پیچھے کی جانب جارہا تھا۔ اسی لئے  خاتون ڈرائیو رکو نظر نہیں آیا کہ واقعہ کیا ہے۔  وڈیو میں’’ گاڑی روکو، گاڑی سے نکلو کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں‘‘۔

شیئر: