Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

نئی دہلی۔۔۔۔براڑی علاقے میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے جل کر راکھ ہوگئے۔ کثیف دھوئیں کے بادل چھاگئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 25ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جدو جہد کے بعدآگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوگئیں۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ۔ آتشزدگی کے اسباب جاننے کیلئے گودام کے مالک اور وہاں کام کرنیوالوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں، انل وجے

شیئر: