Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی 6 سیریز کے نئے فون کی تفصیلات لیک‎

شیاؤمی کمپنی کے ایک اور مڈ رینج اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ ریڈمی 6 فون کا پلس ورژن ہو۔ تفصیلات کے مطابق اس فون میں 5.84 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 625 یا ہیلیو پی 60 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 2 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون کی بیٹری ممکنہ طور پر 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ اسمارٹ فون کو نو مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ فون کو 31 مئی کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: