Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی عدالت نے فراڈ کیس کے 28مجرموں کو284 سال قید کی سزا سنا دی

    ابوظبی- -  - - - ابو ظبی میں ایک فوجداری عدالت نے پانچ ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 افراد کو 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے سرمایہ کاری اسکینڈل میں قصور وار قرار دے دیا ہے اور انھیں مجموعی طور پر 284 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ انھوں نے فراڈ ،دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ سے یو اے ای کے بنکوں سے مذکورہ رقوم اینٹھ لی تھیں۔ان 28 مدعا علیہان کا تعلق امریکا ، ہند ، پاکستان ، روس اور کینیڈا سے ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ان میں سے آٹھ 15 ، 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔10کو 10،10 سال ، 9 کو  اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کے جرم میں سات ، سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے ایک مجرم کو ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔قید کی مدت پوری ہونے کے بعد انھیں یو اے ای سے بے دخل کردیا جائے گا۔عدالت میں ان ملزموں کے خلاف یو اے ای کے دفتر برائے عمومی استغاثہ کے دو افسران نے شواہد پیش کیے تھے۔ ابو ظبی کے محکمہ تفتیش جرائم نے ان کے خلاف ملک کے بنکوں سے اپنے بنک کھاتوں میں رقوم منتقل کرنے کی تحقیقات کی تھی۔انھوں نے برقی ترسیلات کے ذریعے مختلف بنکوں میں پانچ کمپنیوں کے بنک کھاتوں میں یہ رقوم منتقل کی تھیں۔یہ رقوم بعد میں یو اے ای ہی میں مختلف بنک کھاتوں میں منتقل کی جانا تھی لیکن اس سے پہلے ہی ان کا یہ اسکینڈل پکڑا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -دبئی ملازمین کو سب سے زیاد تنخواہیں دینے والے 10 عالمی شہروں میں شامل

شیئر: