Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : اکسٹرا آتشزدگی ، حادثہ تھا ، کرنل سعید سرحان

    جدہ (ارسلان ہاشمی )- - -  - محکمہ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا ہے کہ اکسٹرا سپر اسٹورمیں لگنے والی آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔آتشزدگی کا اصل سبب معلوم کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے بیان میں مزید کہاگیا اکسٹرا شوروم کے سانحہ کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم وجوہات معلوم کرنے میں بہت حد تک کامیاب ہو گئی ہے تاہم حادثے کے بعض اہم نکات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ کسی قسم کی شبہ باقی نہ رہے ۔ ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ سے اہم معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔کرنل سرحان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 دنوں کی ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ اکسٹرا آتشزدگی میں کسی قسم کا مجرمانہ فعل نہیں تھا یہ حادثہ تھا جو اچانک رونما ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ماہرین کی ٹیم انتہائی باریک بینی سے ہر پہلو کا جائزہ لے رہی ہے  تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نتائج اخبارات کو ارسال کر دیئے جائیں گے  ۔
مزید پڑھیں:- - - - اور پاکستانی کو گمشدہ بچہ مل ہی گیا

شیئر: