تبوک میں عمرہ ٹرانسپورٹ ایجنسیاں بند
تبوک - - - - - تبوک کے مقامی حکام نے حج او رعمرے کیلئے مخصوص ٹرانسپورٹ ایجنسیوں کے دفاتر اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث بند کرا دیئے۔ تبوک ریجن میں وزارت نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل مطلق الشراری نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیشتر دفاتر ٹرانسپورٹ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ کئی ایسی بسیں بھی ریکارڈ پر آئیں جو غیر قانونی طریقے سے عمرہ والوں کو تبوک سے مکہ مکرمہ لانے لیجانے میں مصروف تھیں۔