Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں مزید 14 اسمگلرز ہلاک

 ڈھاکا۔۔۔بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم کے دوران مزید منشیات کے 14مشتبہ ا سمگلرزکو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈھائی ہفتے قبل شروع کی گئی اس مہم کے دوران اب تک منشیات کا کاروبار کرنے والے120 افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران نشے کیلئے میتھا ایمفیٹامین نامی گولیوں کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے جو کئی دیگر منشیات کیساتھ اس ملک میں ہمسایہ ریاست میانمار سے ا سمگل کی جاتی ہیں۔

شیئر: