Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو لگام لگانے پر روس اور اسرائیل متفق

ماسکو۔۔۔۔روس اور اسرائیل ،ایران کو لگام لگانے پر متفق ہوگئے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے باقاعدہ مذاکرات جبکہ روسی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹیلیفونک رابطوں کے ذریعے مفاہمت پیدا کی۔ طے کیا گیاہے کہ ایران شام میں جنوبی علاقوں سے اپنی فوج ہٹائیگا اور اسرائیل کو شام کے اندرونی مقامات پر موجود پُر خطر پوائنٹس پر حملے کا حق حاصل ہوگا۔ روسی ذرائع نے واضح کیا کہ مذاکرات کے باعث یہ مفاہمیت پختہ ہوگئی ہے کہ ایرانی افواج کو شام کے جنوبی علاقوں سے نکلنا ہوگا اور اسرائیل اپنے لئے خطرے کا باعث بننے والے مقامات پر فوجی کارروائی کا مجازہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سرکاری اداروں کو کاغذی کارروائی بند کرنے کی ہدایت

شیئر: