Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کا دوست محمد کھوسہ کو لینے سے انکار

اسلام آ باد...سپنا کیس دوست محمد کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔تحریک انصاف نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ۔ کھوسہ خاندان کے صرف وہ افراد تحریک انصاف میں شامل ہوئے جنہوں نے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی ۔دوست محمد کھوسہ موجود نہیں تھے۔ دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس کے باعث پارٹی میں لینے سے انکار کردیا گیا ، دوست محمد کھوسہ پر سپنا کیس کے حوالے سے الزاما ت تھے ۔ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقا رکھوسہ نے خاندان سمیت جمعہ کو عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ سپنا ا ادا کارہ تھی جس سے بعد ازاں دوست محمد کھوسہ نے شادی کرلی ان کی ایک بیٹی ہوئی تھی لیکن اچانک سپنا منظر عام سے غائب کردی گئی۔اسکے بعد سپنا کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ سپنا کے خاندان والوں کی جانب سے درج کرائے مقدمہ میں دوست محمد کھوسہ کو اس کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔
مزید پرھیں:ذوالفقار کھوسہ بھی تحریک انصاف میں شامل

شیئر: