Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ احد کیس، حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج

لاہور... سپریم کورٹ کے حکم پرعائشہ احد تشدد کیس میں 7سال بعد لاہور پولیس نے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سابق آ ئی سندھ رانا مقبول اور 5 دیگر ملزمان کو نامزد کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے عائشہ احد ملک کی درخواست کی سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور تمام ملزمان کے خلاف رات12بجے تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔پنجاب پولیس نے لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آرکی کاپی عائشہ احد کے حوالے کردی گئی۔
مزید پڑھیں:عائشہ احد پر تشدد،حمزہ شہباز کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم

شیئر: