Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشریاتی ادارہ معافی مانگے ، مورگن کے وکیل کا مطالبہ

ہالی وڈ کے معروف اداکارمورگن فری مین کے وکیل نے امریکی نشریاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے موکل کے خلاف خواتین کے حوالے سے جھوٹی خبر شائع کرنے پر معذرت کرے۔خیال رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں 8 خواتین کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں 80 سالہ مورگن فری مین کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں جن 8 خواتین کا ذکر کیا تھا، اس میں اس ادارے کی انٹرٹینمنٹ رپورٹرشامل تھیںتاہم اب مورگن فری مین کے وکیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکار پر الزامات لگانے والی خواتین کی جانب سے تردید کی وڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگ ادارے کو فراہم کردی ہے اور اسے بتا دیا ہے کہ اداکار کے خلاف نشر کی گئی خبر بددیانتی، جھوٹ اور صحافتی اقدار کے خلاف ہے۔
 
 

شیئر: