انتخابی ضابطہ اخلاق طلب‘ جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا‘ عدالت عظمیٰ
اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیںکہ الیکشن بہت قریب ہیں۔ اسلئے سب کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن 2018ءکسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سمیت سب کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ عدالت عظمیٰ نے موجودہ اور سابقہ انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق تمام مواد طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو منگل کی شام تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔