پالن پور۔۔۔۔گجرات میں پالن پور شہر کے تھراعلاقے میں فیس بک پر نوجوان نے اپنے نام کے آگے ’’سنگھ ‘‘لکھ رکھاتھا جسے دیکھ کر دیگربرادری کے لوگوں نے اسے راستے میں پکڑ کر زدوکوب کیااور نقدی بھی چھین لی۔اونا گاؤں کی ٹھاکر برادری سے تعلق رکھنے والے ہمت سنگھ چوہان نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ فیس بک پر اپنے نام کے آگے ’’سنگھ ‘‘لکھ رکھا تھا۔ اس پر گاؤں کے دربار برادری کے لوگوں نے اسے مار ا پیٹا اور3400روپے چھین لئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت 5افرادکوعمر قید