سردار غلام عباس دوبارہ تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیرترین سے سابق رکن اسمبلی سردار غلام عباس نے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ سردار غلام عباس نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے چکوال سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لئے تھے۔واضح رہے کہ سردار غلام عباس نے پہلے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن گزشتہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترے۔ بعد ازاں ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے بعد ن لیگ سے علیحدگی کا اعلا ن کیا تھا۔