بے قابو بس مصروف شاہراہ پر الٹ گئی، 25کاروں کو نقصان
کینٹ.... پولیس نے غیر ذمہ دارانہ اور لاپروا ڈرائیونگ کرکے سنگین حادثے کا سبب بننے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ وہ بس ڈرائیور ہے اور مصروف شاہراہ پر بس چلاتے وقت اس کی غلطی سے بس الٹ گئی جس سے 25کاروں کو نقصان پہنچا ۔14افراد زخمی ہوئے جبکہ واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ یہ حادثہ ایک سیریز کی شکل میں انکے سامنے آیا یعنی بس کے الٹتے ہی جن گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہ لڑھکتی اور الٹتی رہیں اور اس طرح تمام کاریں حادثے کا شکار ہوئیں۔ اس طرح 14مسافر زخمی بھی ہوئے تاہم کسی کو بھی گہرے زخم نہیں آئے لیکن جتنا بڑا حادثہ تھا اس کا نتیجہ زیاد ہ ہولناک ہوسکتا تھا۔ یہ واقعہ 7بجے شام کو پیش آیا۔ زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی جس کے بعد وہ خود ہی گاڑیو ںمیں جا بیٹھے اور وہاں سے چلے گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ایمبولینس اور فائر سروس کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا کے مطابق 480اریوا بس گریوسن جارہی تھی۔