Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: گاڑیوں کے ٹرانسفر کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

لاہور: صوبہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فروخت اور خریداری کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبے میں نیا نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق جعل سازی کی روک تھام اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے نیا نظام یکم جون سے نافذ ہونا تھا تاہم اسے 3 دن کی تاخیر سے اب لاگو کردیا گیا ہے جس کے تحت منتقلی کروانے کے لیے گاڑی فروخت کرنے والا اور خریدنے والا دونوں ای ٹی او کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنے بائیو میٹرک کی تصدیق کروائیں گے۔ اس عمل کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف منتقلی کے لیے یہ نظام متعارف کرایا گیا ہے تاہم بعد ازاں دوسرے مرحلے میں اسے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی لازمی کردیا جائے گا۔
 
 

شیئر: