Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات: ایئرفورس کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

جام نگر۔۔۔۔ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف ) کا ایک جیگوار طیارہ گجرات کے جام نگر سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔ پائلٹ کی شناخت ایئر کمانڈر سنجے چوہان کے طور پر ہوئی۔ حادثے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے آئی اے ایف نے عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔طیارے کی زدمیں آنے سے 5مویشی بھی مرگئے۔ ایئر فورس ذرائع نے بتایا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور صبح تقریباً ساڑھے دس بجے بریجا گاؤں کے نزدیک حادثہ سے دوچار ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گاؤں کے باہر گرا اور اس کاملبہ کھیتوں اور میدانوں میں دور دور تک بکھر گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی ڈاٹ کام پر دوسری شادی شوہر کو مہنگی پڑی

شیئر: