Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹوں نے سوتیلی ماں سمیت 4کو قتل کردیا

سیتا مڑھی۔۔۔بہار کے ضلع سیتا مڑھی کے ڈمرا تھانہ علاقے کے ون چوری گاؤں میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4افرادکو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاؤں کے رہنے والے رام ولاس نامی شخص نے 2شادیاں کررکھی تھیں۔ اس کی پہلی اور دوسری بیوی کے بچوں کے مابین ایک قطعہ اراضی پر تنازع چل رہا تھا جس پر پہلی بیوی کے 3بچوں نے اپنے باپ ، سوتیلی ماں اور 2بچوں چولا شا اور راہول کا گلا کاٹنے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام ملزمان ، بٹو ، روہت  اور پچو کو گرفتار کرلیااور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔
مزید پڑھیں:- - - -باغپت میں 5ہزار سال پرانا قبرستان دریافت

شیئر: