دل نہیں ملے تھے یا دال نہیں گلی تھی، تیجسوی یادو
پٹنہ۔۔۔۔بہاراسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار اور بی جے پی کے سینیئر رہنما سشیل مودی کو موقع پرست قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی جوڑی نے بہار کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔ تیجسوی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ سشیل مودی بتائیں ! جب 2013ء میں نتیش کمار نے بی جے پی کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر گنگا میں پھینک دیا تھا ، تب کیا 17سال پرانے ان ساتھیوں کے دل نہیں ملے تھے یادال نہیں گلی تھی جو اس وقت ملیں گے۔ راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) رہنما نے کہا کہ بہار کی ترقی کا کہیں کوئی ذکر نہیں کررہا۔ ان موقع پرستوں نے بہار کو تباہ کردیا۔