Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے حملے مقدس مقامات کے خلاف عالمی سازش ہیں، اشرفی

 مدینہ منورہ ..... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ مشاعر مقدسہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعمال حسنہ میں خوبصورت اضافہ ہے۔ اس کی بدولت حرمین شریفین اور ضیوف الرحمان کو نت نئی اور معیاری سہولتیں حاصل ہونگی۔ انہوں نے تحفظ ارض حرمین شریفین و مسجد اقصیٰ کانفرنس سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے میزائل حملے مقدس مقامات کے خلاف سنگین سازش ہیں۔ کانفرنس میں شریک علماءنے بے قصور فلسطینیوں پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں اور حرمین شریفین کے شہروں پر دہشتگرد حوثیوں کے میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوںنے واضح کیا کہ حرمین شریفین اور مسجد اقصیٰ کا امن دنیائے اسلام کے ایک، ایک حصے کے امن سے بڑھ کر ہے۔ انکے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے والے تصرفات عالمی سازش کا حصہ ہیں۔اس میں انہی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو عراق، شام اور لیبیا کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ کانفرنس کے شرکا ءنے مقدس مقامات کے دفاع حرمین شریفین کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹنے اور حوثیوں کو مسلح کرنے والی طاقت کو طشت از بام کرنے سے متعلق سعودی مساعی کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔
 

شیئر: