Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزہ دار کشمیریوں پر ہند کے مظالم شرمناک ہیں، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ

51فیصد کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ الحاق پر اتفاق کا خیر مقدم کیا جائیگا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض ریجن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔جے کے ایل ایف گلف زون کے سینیئر نائب صدر سلیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں بھی کشمیر میں ہندوستانی فوج ظلم و ستم کو رائج رکھے ہوئے ہے۔ اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کشمیر جنت نظیر وادی کو گولہ بارود کی بدبو سے اور کشمیری عوام کے خون سے رنگ دیا ہے۔ ہند انسانی حقوق کی مسلسل دھجیاں اڑا رہا ہے۔ریاض ریجن کے صدر نوید اجمل کا کہنا تھا کہ جے کے ایل ایف نے ہمیشہ کشمیر کے اندر ہندوستانی بربریت کی مذمت کی ہے متحدہ کشمیر کے لئے جدوجہد جاری رہے گی،اس حوالے سے اقوام عالم کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی اہم ضرورت ہے،جے کے ایل ایف کے جنرل سیکرٹری عامر چشتی کا کہنا تھا کہ جے کے ایل ایف کا نظریہ ایک کشمیر اور آزاد کشمیر کا ہے جس کے مطابق ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ پاکستانی کشمیر اور انڈین کشمیر کو آزاد مملکت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھارا جائے ۔ ہمارا یہ بھی موقف ہے کہ ہند اور پاکستانی کشمیری ملکر ریفرنڈم کی شکل میں 51 فیصد عوام اگر پاکستان کے ساتھ الحاق کرتی ہے تو ہم اس کو بھی دل وجان کے ساتھ قبول کریں گے، کچھ لوگ ہمارے موقف کو نا صرف توڑ مروڑ کے پیش کرتے ہیں بلکے ہم پر الزام تراشی بھی کی جاتی ہے،جو کہ سراسر غلط ہے۔ ہم اقوام عالم سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ خدارا کشمیر جل رہا ہے اسکی جانب توجہ دی جائے۔
 

شیئر: