Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی برآمدات شروع کردیں

نیروبی۔۔۔ کینیا نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خام پٹرول کی برآمدات کا آغاز کر دیا ۔ صوبہ ترکانا میں منعقدہ تقریب میں صدر اْہرو کنیاتا نے افتتاح کے ساتھ خام پٹرول کی برآمد کی پہلی ٹرانسفر کی گئی۔پٹرول یہاں سے ٹینکروں کے ذریعے ساحلی علاقوں میں  پہنچایا جائے گا اور وہاں سے بیرونی ممالک کو برآمد کیا جائیگا۔کنیاتا نے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ آج کا دن کینیا کیلئے ایک اہم دن ہے جس سے پٹرول کی برآمد مستقبل کے طویل اور منافع بخش سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ کینیا کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط کو زیادہ مضبوط بنائیگی اور ملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔

شیئر: