سعودی ، اماراتی تعاون کونسل میں 16وزراءشامل
جدہ: جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کی سربراہی میں سعودی ، اماراتی تعاون کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی تشکیل میں دونوں ممالک کے 16وزراءکو شامل کیا گیا۔ سعودی عرب کی طرف سے وزیر داخلہ شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان ، وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی محمد التویجری، وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر توانائی وصنعت انجینئر خالد الفالح، تفریح بورڈ کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب، وزیر خزانہ محمد بن عبد اللہ الجدعان اور سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ یاسر الرمیان شامل ہیں
جبکہ امارات کی طرف سے نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان، وزیر اقتصاد سلطان بن سعید المنصوری، وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش، وزیر مملکت برائے امور خزانہ عبید بن حمید الطایر، وزیر تربیت وتعلیم حسن بن ابراہیم الحمادی، وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان اور قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ علی بن حماد الشماسی شامل ہیں۔