عید تعطیلات میں اضافے سے سیاحتی ایجنسیوں کی چاندی
ریاض .... خادم حرمین شریفین نے عید تعطیلات میں سرکاری ملازمین کواضافہ کیا دیا سیاحتی ایجنسیوں کی چاندی ہوگئی۔ ہزاروں سعودی شہریوں نے فوری طور پر مصر، دبئی اور ترکی جانے کا پروگرام بنالیا۔ ریاض ایوان تجارت کے رکن ولید السبیعی کا کہناہے کہ عید کے موقع پر سعودی سیاح اوسطاً 7تا 8ہزار ریال خرچ کرتا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امسال مملکت کے اندر اور باہر سعودی شہری سیاحت پر 13ارب ریال خرچ کرینگے۔ 20فیصد سعودی سیاح کمپنیو ںکے توسط سے پروگرام بنا رہے ہیں۔ زیادہ تر ریزررویشن ویانا، میونخ، فرینکفرٹ، مصر، دبئی اور ترکی کیلئے کرائے گئے ہیں۔