Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے‘ پاکستان

اسلام آباد۔۔۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اگر ہندمعاملات کا حل نہیں چاہتا تو ہم بھی تیار ہیں، تاہم پاکستان تمام معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے 7 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا جبکہ احتجاج کے دوران ایک نوجوان کو فوجی جیپ تلے بھی کچلا گیا۔ سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ کشمیری رہنماؤں کو گرفتار بھی کررکھا ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ہندوستانی فوج لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ ہندخطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں جھونک رہا ہے، پاکستان کو بھی اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیبیانات پر گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
 

شیئر: