Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، ہند بیک ڈور ڈپلومیسی میں پیش رفت

اسلام آباد... پاکستان اور ہند کے درمیان جاری بیک ڈور ڈپلومیسی میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہندوستانی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی پاکستان کی اعلی عسکری شخصیت سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات کسی تیسرے ملک میں رواں ماہ کے آخر میں ہو سکتی ہے۔ دونوں ملک بیک چینل ڈ پلومیسی کر رہے ہیں۔ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کا را بطہ اور تناو میں کمی بیک ڈورڈپلومیسی کا نتیجہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی و احساس ہو رہا ہے کہ خطے میں امن استحکام کے لئے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ روا بط کی ضرورت ہے۔ مودی حکومت ا پنی حکومت کے آخری برس کشمیر کی صورتحال، پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کچھ کامیابیا ںحاصل کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

شیئر: