Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی معذور شہری کو اہلکار نے حجر اسود کا بوسہ دلادیا

مکہ مکرمہ ..... اللہ تعالیٰ کب کس کی کیسے سن لے کوئی نہیں بتا سکتا۔ پاکستان سے آئے ایک معذور شہری کی دلی خواہش تھی کہ وہ کسی طرح حجر اسود کو بوسہ دے سکے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اس قسم کی آرزو کی تکمیل صحت مند انسانوں کیلئے بھی بہت زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ پاکستانی معذور نے جو وہیل چیئر پر طواف کررہا تھا امید بھری نگاہوں سے سیکیورٹی اہلکار کی طرف دیکھا تو گویا اللہ تعالیٰ نے اسے پاکستانی معذور کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے پر مامور کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار آگے بڑھا۔ اس نے پاکستانی معذور کو وہیل چیئر سے اٹھایا۔ حجر اسود کے قریب لے گیا اور اسے بوسہ دلاکر اتنی زیادہ خوشی محسوس ہوئی کہ جیسے خود اس نے حجرہ اسود کو بوسہ دیدیا ہو۔ زائرین یہ منظر دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ ان میں سے نہ جانے کس کس نے سیکیورٹی اہلکار کو بھی دل کی گہرائیوں سے دعاﺅں کی سوغات پیش کی ہوگی۔
 

شیئر: