Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

    نئی دہلی- - - - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی کی گئی ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی  لٹر ہوگئی ۔ گزشتہ10 دن میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14  سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا ۔ قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ کولکتہ میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لٹر رہی۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی  لٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 80.37 روپے اور 72.40 روپے فی لٹر ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ کا نوجوان سائیکل کے ذریعےسفرحج پر روانہ

شیئر: