Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
 انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی نے طارق مسعود کو کویت میں تعیناتی کے دوران ان کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ 
مزید پڑھیں:کویت: قدیر گجر اور جاوید منڈیر کی جانب سے افطار
تقریب میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے مختلف ونگز کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز نے بھی شرکت کی جن میں انصاف سوشل ویلفیئر ونگ آرگنائزر حاجی محمد ریاض انجم، انصاف رائٹرز فورم آرگنائزر محمد فیصل،ڈپٹی آرگنائزر شوکت حیات گوندل، فنانس بورڈ سے رمیز جاوید، پی ٹی آئی سینٹرل سوشل میڈیا ممبر مبشر نواز خان، عمران نذر گوندل، نوید گوندل اور محمد آصف کے علاوہ سابقہ اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پیر بادشاہ، سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں پاکستان سے نئے تعینات ہوکر آنے والے اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محبوب عالم اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری اخلاق احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:کویت میں ہندوستانی سبزیوں پر پابندی سے پاکستانی درآمدات دوگنی
سید صداقت علی ترمذی نے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے نئے آنے والے صاحبان کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر حاجی محمد ریاض انجم نے پاکستان اور کویت سمیت تمام مسلمانوں کیلئے اور طارق مسعود کے روشن مستقبل کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
 
 

شیئر: