Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر بزر گ شہریوں کیلئے مفت ریل سفر کا اعلان

راولپنڈی...پاکستان ریلویز نے عید کے پہلے اور دوسرے دن بزرگ شہریوں کے لئے مفت سفر کا اعلان کردیا۔ترجمان ریلوے ترجمان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق 65 برس اور اس سے زائد عمر کے شہری تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کرسکیں گے ۔ سینئر سٹیزن کے عید پیکیج پر عملدرآمد کیلئے ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ۔ترجمان ریلویز نے بتایا کہ شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ بھی مفت ہوگی ۔ دوران سفر اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 5 اسپیشل ٹرینیں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں چلائی جائیںگی ۔
مزید پڑھیں:عید الفطر:پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ ہوگی

شیئر: